اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز حزب اللہ لبنان اور ’’ عیتیت‘‘ کے ساکنین نے مجاہد شہید ایمن سعید طحینی جو اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے راہ خدا میں شہید ہوئے، کا تشییع جنازہ کر کے سپرد خاک کر دیا۔شہید طحینی کے تشییع جنازہ کے مراسم میں شرکت کرنے والوں نے اس حال میں کہ حزب اللہ لبنان کے پرچم، امام خمینی (رہ)، رہبر معظم، امام موسی صدر، اور دیگر شہدائے مقاومت کی تصویریں ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھیں الموت لامریکہ اور الموت لاسرائیل کے نعرے لگا کر شہید کے جسد کو عیتیت کے قبرستان میں دفن کیا۔تشییع جنازہ کے مراسم میں مقامی لوگوں کے علاوہ علماء حضرات، سیاسی شخصیتوں اور حزب اللہ کے اعلی عہدہ داروں نے شرکت کی۔









